آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسےخطرناک حالات نہیں ہیں جیسےاسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں۔راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگرآئندہ پندرہ روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے