fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

اڈیالہ جیل سے 1362 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اڈیالہ جیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دس سال سے کم سزا کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی پر غور کیا جا رہا ہے ۔1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 1362قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu