fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

باسط علی یو ٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دیں گے۔ بڑا اعلان

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان کردیا جو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔واضح رہے کہ باسط علی یو ٹیوب چینل پر کرکٹ سے متعلق معاملات پر اپنی ماہرانہ دیتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 66 ہزار سے زیادہ ہے ۔ 49 سالہ باسط علی کا کہنا تھا کہ وہ آج سے اپنے یوٹیوب چینل کی تمام تر آمدنی حکومت کو اس وقت تک عطیہ کرتے رہیں گے جب تک کورونا وائرس کو کامیابی کے ساتھ شکست نہ دے دی جائے کیوں کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور سب ہی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ باسط علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ انہوں نے یہ اقدام اپنا کردار ادا کرنے کی خاطر کیا ہے تاکہ موذی بیماری کے خلاف نبرد آزما حکومت کی مدد ممکن ہو سکے ۔باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں بزنس مین آگے آئیں اور انسانیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu