بجلی اور گیس کمپنیاں اس ماہ عوام سے بل وصول نہ کریں: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بِلوں میں رعایت کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کا بجلی کا بل 5 ہزار روپےتک ہے ان سے اس ماہ بل نہ لیاجائے اور اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہا کہ جن کا سوئی گیس کا بل 2 ہزار تک ہے ان ے بھی بل بھی اس ماہ نہ لیا جائے، یہ 2 ہزار تک کا بل اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیا جائے۔

وزیراعلی سندھ نے سوئی سدرن اور بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو اگلے دو ماہ میں بجلی اورگیس کا کوئی بھی کنیکشن نہ کاٹنے کی بھی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گھروں اور چھوٹی دکانوں کے مالکان بھی لوگوں کوکرائے میں رعایت دیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے