fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

بھارتی اداکار کا امان اللہ کو خراج تحسین

بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت بڑے فنکار تھے ،ان کے جانے سے کروڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے، بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے۔مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے۔ایک بیان میں رضا مراد نے کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے، امان اللہ کی خوشگوار یادیں، باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا۔ رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا ’’ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘۔دریں اثنا بھارتی اداکار جونی لیور نے کہا ہے کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کا انتقال ایک سانحہ ہے وہ مایوس چہروں پر بھی خوشیاں بکھیرنے کا ہنر جانتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے، میں ان کے چاہنے والوں کیساتھ سوگوار ہوں، امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا، ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں، امان اللہ سینڈ اپ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے۔جونی لیور نے کہا کہ انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا، میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی، ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu