جرمنی کے وزیر خزانہ تھامس شیفر نے کورونا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث خودکشی کرلی۔

جرمنی کی ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر نے خودکشی کرلی۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھامس شیفر نے ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث خودکشی کی۔ بتایا جارہا ہے کہ تھامس شیفر کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر شدید پریشانی کا شکار تھے. 54 سالہ جرمنی کےوزیر خزانہ تھامس شیفر ہفتے کے روز ایک مردہ حالت میں پاۓ گۓ۔وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ طبعی موت نہیں مرے بلکہ خودکشی کی ہے۔ تھامس شیفر حالیہ دنوں میں ٹی وی پر باقاعدگی سے دکھائی دے رہے تھے اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی صورت حال سے لوگوں کو آگاہ بھی کر رہے تھے۔ انہون نے
حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے مالیاتی پیکیج سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے