fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

جماعت اسلامی کا کرونا وائرس کے خدشہ کے باوجود جلسہ کرانے کا اعلان

پابندی کے باوجود جماعت اسلامی کا جلسے کرنے کا اعلان، کرونا وائرس خدشات کے باعث ملک بھر میں اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کی جا چکی، تاہم سینیٹر سراج الحق نے 21 مارچ کو فیصل آباد میں حکومت مخالف جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم اس تشویش ناک صورتحال میں جماعت اسلامی کی جانب سے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد میں حکومت مخالف جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امیرسراج الحق کی قیادت میں فیصل آباد 21مارچ کو حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اوربے تحاشا مہنگائی کے خلاف روڈ کاروں اور مختلف علاقوں میں بڑے جلسے کیے جائیں گے جس کیلئے بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu