fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی: چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان سے بغیر ٹینڈر ایک لاکھ ٹن چینی خریدی جائے گی اور بغیر ٹینڈر کے چینی خریدنے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان یوٹیلٹی اسٹورز کو سستے نرخوں پر چینی دیں گے۔چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی، جہانگیر ترین نے سب سے کم ریٹ دیے ہیں، وہ چینی 67 روپے فی کلو میں حکومت کو فروحت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے علاوہ 80 ہزار ٹن چینی مختلف شوگر ملز سے خریدنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرے شوگر ملز مالکان 70 روپے فی کلو میں چینی دیں گے۔چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق وفاقی کایبنہ کی منظوری کے بعد چینی خریدی جائے گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu