fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67 روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی۔ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر جہانگیرترین نے یوٹیلٹی حکام سے ناراضی کا اظہار کیا اور حکومت کو 67 روپے کلو چینی بغیر ٹینڈر کے دینے کی پیشکش بھی واپس لے لی ہے۔جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گہا ہے کہ ’میں نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں‘۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے تاہم حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔جہانگیر ترین کے خط کے مطابق منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu