fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

حریم شاہ کے بعد ایک اور ماڈل وزیر اعلی ہاوس میں

حریم شاہ کے بعد پشتو گلوکارہ کی اعلی حکومتی ایوانوں میں انٹری،گلوکارہ صوفیہ کیف نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی،تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے بعد پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی اونچی اڑان، صوفیہ کیف نے پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤسکے ہال میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سرکاری ملازمین اداکارہ کے لئے دروازے کھول رہے ہیں اور وہ ہال میں سب کے سامنے ڈانس کرنے میں مگن ہیں۔ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اورحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu