fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

سندھ کے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ کے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، اگر یہ وائرس پھیل گیا تو اسپتال کم پڑجائیں گے۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں جس کے بعد ساحل سمندر اور پبلک پارکس کو بھی 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال بھی 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی اور فیصلوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی مچھلی اور گوشت کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی میڈیکل اسٹور بھی کھلے رہیں گے ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گئ ۔۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu