fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

سیاسی داو پیچ۔ ن لیگ نے بڑی وکٹ گرادی

ن لیگ نےتحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تلہ گنگ سے سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد خاقان، احسن اقبال اور راناثناء اللہ نے منصور حیات ٹمن کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری صرف ایک ڈیمانڈ ہے کہ آئین کے مطابق ملک چلایا جائے‘ حکومت نے موجودہ پالیسیاں 6 ماہ مزید جاری رکھیں تو ملک کو خدانخواستہ سنبھالنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ اس موقع پر منصور حیات ٹمن نے کہاکہ آج سے مسلم لیگ ن کا ایک کارکن بن کر کام کروں گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو اقدامات نہیں کرتی اور ٹویٹس پر حکومت چلاتے ہیں‘اپوزیشن کو بند کردیا، مگر اس کے باوجود ان سے جہاز ٹیک آف بھی نہیں ہورہا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu