fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

شہزاد اکبر تیاری کر لیں ۔ ان کی بھی باری آئے گی۔ محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر تیاری کرلیں، ان کی باری بھی آئے گی، شہزاد اکبرنے ایک ادارہ اثاثہ جات کی ریکوری بنا یا ہے،جس کی بناء پر شہزاد اکبرحکومت اور نیب کے درمیان ڈاک پہنچانے کا کام کرتے ہیں، انہوں نے کوئی سیاستدان، جج یا کسی کو نہیں چھوڑا،ان کے خلاف بھی سب باہر آئے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نیب میں وکیل اور ملازم کی حیثیت سے کافی عرصہ کام کرتے رہے ہیں۔ اب موجودہ حکومت میں شہزاد اکبرنے ایک ادارہ اثاثہ جات کی ریکوری کا ادارہ بنا لیا ہے، یہ ادارہ حکومت اور نیب کے درمیان پُل کا کام کررہا ہے، حکومت اپنے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو ڈاک دیتی ہے، اور شہزاد اکبر یہ ڈاک جاکر نیب کو دیتے ہیں، اور ڈاکیہ نیب سے اس ڈاک کی تعمیل کروا کے واپس وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیتا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ کے حکم کی تعمیل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu