fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

صوبہ بلوچستان میں فوج طلب کرلی گئی

صوبہ بلوچستان میں پاک فوج طلب کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو سولین اختیارات دینے کی درخواست کردی ہے صوبائی حکومت کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی ضرورت ہے۔ صوبے میں پاک فوج کی مدد سے کورونا کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ عوام غیرضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، رش والی جگہوں پر مت جائیں، تفتان سے آج زائرین کا آخری گروپ بھی واپس آجائے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زائرین کو اپنی گاڑیوں میں لے جانے پر ٹرانسپورٹرز کو سلام کرتا ہوں۔تفتان سے آج زائرین کا آخری گروپ پاکستان واپس آجائے گا۔ تمام افراد کو قرنطینہ بھیج دیا جائے گا۔ وقفے وقفے سے آنے والوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ کا مطلب یہ ہے کہ مریض کو علیحدہ رکھ کر بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے۔اگر اٹلی نے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج کرفیو نہ لگانا پڑتا۔امریکا، یورپ اور اٹلی نے بیماری کے پھیلنے کا انتظار کیا اور وہ آج نتائج بھی بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگ احتیاط کریں۔ عوام کو10روز گھروں میں رہنے کی اپیل کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام غیرضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، رش والی جگہوں پر مت جائیں۔
اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباء ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu