fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

علامہ ناصر مدنی کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والوں کو کھاریاں کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، تشدد کرنے 4 افراد تھے جنہوں نے مولانا کو پہلے اجتماع کے لیے بلایا اور اسکے بعد اُن پر تشدد کیا گیا ہے، چاروں افراد کا تعلق اس گروہ سے جن پر کچھ روز قبل مولانا ناصر مدنی کی جانب سے تنقید کی گئی تھی ۔ یہ چاروں افراد ایک پیر صاحب کے مُرید ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ہیں حقائق بہت جلد قوم کے سامنے لائےجائیں گے۔ مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والوں کی تصویر جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، آپ بھی دیکھیں یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم مولانا ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔علامہ ناصر مدنی نے گزشتہ رات پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا تھا کہ نہ صرف ان پر تشدد کیا گیا بلکہ انہیں حبس بے جا رکھ کر برہنہ کر کے تصاویر بھی بنائی گئیں۔ مولانا کا کہنا تھا کہ ملزمان ان سے بار بار انکے یو ٹیوب چینل کا پاسورڈ مانگتے رہے تا کہ انکی ویڈیوز کو جو ملزمان نے بنائی ہے وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے پھیلایا جاسکے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu