fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

علی ظفر کا خوبصورت نظم کے ذریعے خواتین کو سلام

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے تمام لوگوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔یومِ خواتین کے موقع پر پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے بھی خواتین کے لیے ایک خوبصورت نظم لکھی ہے۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس نظم کو لکھنے کے ساتھ ساتھ اسے پیانو کی دھن کے ساتھ پڑھ کر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
یومِ خواتین پر علی ظفر کی نظم
کھلتی اور روشن صبح کا کومل سا روپ ہو تم
کبھی مدھم مدھم چاندنی، کبھی تیکھی دھوپ ہو تم

تم جو نہیں میرے ساتھ تو میری حیثیت کیا ہے
بتلاؤ تمہارے عشق کی یہ کیفیت کیا ہے؟

اے عورت! تم بے مثل ہو تمہیں پہنچے میرا سلام
میری روح تمہاری سلطنت میرا دل ہے تیرا غلام

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu