fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس سے ہلاک

اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر لورینزو سانز کی عمر 76 برس تھی اور لورینزو سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میدرڈ کے صدر رہے تھے۔لورینزو سانز کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لورینزو سانز کی سربراہی میں ریال میڈرڈ نے دو بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu