fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ققمی اسمبلی اجلاس۔ ن لیگی ارکان کا واک آوٹ

قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آج ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوَں کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں ،معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu