fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

معروف اداکار اور اینکر پر وحشیانہ تشدد۔

معروف اداکار و اینکر پرسن فیصل کھچی پر وحشیانہ تشددکرکے انہیں شدیدزخمی کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اداکارفیصل کھچی مقامی جنرل سٹورسودا سلف لینے گئے توجنرل سٹورپر لوگوں کا ہجوم تھا،فیصل کھچی کے پوچھنے پربتایا گیا کہ سٹورکے مالک کوسٹورکے اندربندکردیا گیا ہے،فیصل کھچی نے وہاں پرموجودلوگوں کے ساتھ مل کر شٹرکواٹھایا تواندرسے سٹورکا مالک قربان علی شدیدزخمی حالت میںملا،پوچھنے پر بتایا گیا کہ سامنے واڑے والوں نے پتھرائوکرکے کائونٹرکے شیشے توڑڈالے اورمارا پیٹا،فیصل کھچی نے زخمی کی تصویریں اورویڈیوبنالی،جس پر ملزمان ذوالفقار،افضال،عمران نے دھاوا بول دیا،فیصل کھچی کو ہاتھ پائوں اورمکوں سے اندھا دھندمارنا شروع کردیا، سر پر مار کر شدید زخمیکردیا گیا،قیمتی موبائل اورنقدی بھی چھین لی گئی، اداکار فیصل کھچی نے ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آبادمیں درخواست دائرکروادی ہے۔‎

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu