fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

میر شکیل الرحمن کیس۔ نواز شریف کو نیب نے طلب کرلیا

نیب نے میرشکیل الرحمان اراضی کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو طلب کرلیا، نوازشریف کے دور حکومت میں میرشکیل الرحمان کو اراضی منتقلی کا الزام ہے،نوازشریف کو 20مارچ کو تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے جنگ گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کے اراضی کیس کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے، نیب نے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کو20مارچ کو طلب کرلیاہے۔ نوازشریف کے دور حکومت میں میرشکیل الرحمان کو اراضی منتقلی کا الزام ہے۔ واضح رہے میر شکیل الرحمن کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ 1986ء میں شروع ہوئی جو شریف خاندان کے دور اقتدار میں 2016ء میں رولز میں نرمی کر کے ان کے نام منتقل کی گئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu