fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

نیٹ فلکس بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تمام تر نظام کو متاثر کردیا ہے جب کہ وائرس نے جہاں معیشت کو تباہ کیا ہے وہیں اس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔معروف اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز کے معیار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے انٹرنیٹ پر پڑنے والا بوجھ کم کیا جاسکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے یورپ میں 30 دن کے لیے اسٹریمنگ کے معیار کو کم کردیا ہے، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیٹ پر دباؤ میں کمی کرکے صارفین کے لیے نیٹ فلکس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu