پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 4 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج چوتھی ہلاکت گلگت بلستان میں ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔
پنجاب میں کنفرم مریض 570
لاہور 119
رائے ونڈ کورنٹین 23
گجرات 52
جہلم 21
راولپنڈی 19
گوجرانوالہ 11
فیصل آباد 9
ڈی جی خان 5
ملتان 3
منڈی بہاوالدین 4
وہاڑی ,سرگودھا ,میانوالی ,ننکانہ ,بہاولنگر 2
ناروال, رحیم یار خان, اٹک , خوشاب 1
زائرین (ملتان ) 79
زائرین (ڈی جی خان ) 207

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے