پاکستان میں کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والےکروسومز چین سے مختلف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجودکرومو سومز جتنی نہیں ہے۔معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاءالرحمان نے تحقیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تحقیق جمیل الرحمان سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سینٹر کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ خطرناک عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے دن رات تحقیق کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے