fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

پنجاب میں فوج بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صوبے میں فوج بلانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فوج کو بلانے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد میں روز اضافہ ہوتا چلا جارہاہے اور اس وقت تک 629 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں 137 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دو روز کیلئے عوامی سیاحتی مقامات اور تمام شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس دوران دودھ ، کریانہ سٹورز ، بیکریاں ، میڈیکل سٹورز اور سبزی و پولٹری کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔عثمان بزدار نے گزشتہ روز عوام سے دو روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی ۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu