fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

پنجاب میں کورونا سے پہلی ہلاکت، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 916 ہوگئی ہے۔آج ملک میں مجموعی طور پر 32 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں 19 اور سندھ میں 13 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 916 تک جاپہنچی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 10 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے گلگت بلتستان اور سندھ میں 4، 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu