fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ڈالرکی اونچی اڑان۔ 162 کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 162 روپے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔کورونا کی وجہ سے جہاں اب تک ہزاروں اموات ہو چکی ہیں وہیں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اور اب پاکستان میں ڈالر بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو پٹخ دیا ہے۔آج صبح بتایا گیا تھا کہ انٹربینک میں ڈالر160 روپے کا ہو گیا ہے۔ تاہم اب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں تین روپے کا اضافہ دیکھا گئا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے کے اضافے کے بعد 162 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے تین روپے مہنگا ہوکر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu