fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ڈالر 160 روپے کا ہوگیا

قیمتی جانوں کے بعد کورونا وائرس نےاب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا، پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس کے بعد ڈالر واپس160روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغازکے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160 پر فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینر ی اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیداکرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu