fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز

پی ایس ایل 5 کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے-کوئٹہ کو کراچی کا دیا ہدف صرف 3 اوورز میں پورا کرنا ہوگا جو ناممکن ہے، آخری لیگ میچ کے ٹاس کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے چوتھی پوزیشن پکی کرلی -یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے رہے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر ہورہے ہیں۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جارہے ہیں، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، کے مابین فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے پاس ہے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت لیگ کے شروع میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کے پاس تھی تاہم اب وہاب ریاض کپتانی کریں گے جب کہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu