fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کرونا لا مذاق اڑانے والے کھلاڑی کرونا کا شکار ہوگئے

کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے فرانسیسی باسکٹ بال کے کھلاڑی روڈی گوبرٹ نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران وائرس کا مذاق اڑایا تھااور حیران کن بات ہے کہ روڈی گوبرٹ میں اب خود بھی اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے باسکٹ بال میچز سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران روڈی گوبرٹ نے کورونا وائرس کا مذاق بناتے ہوئے سامنے رکھے تمام مائیکس کو ہاتھ لگایا جس سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں موجود رپورٹرز کو ہنستے ہوئے ڈرانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں بھی کورونا ہوسکتا ہے جس کے بعد سے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ٹیسٹ کے بعد اس وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی۔بعدازاں این بی اے کی جانب سے اس میچ کو فوری روک دیا گیا جبکہ باسکٹ بال کی مکمل ٹیم کو قرنطینہ کیا گیا۔علاوہ ازیں این بی اے نے باسکٹ بال سیزن کے تمام میچز کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردیا۔دوسری جانب روڈی گوبرٹ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں مداحوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جبکہ بتایا کہ جب سے ان میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کافی ڈرے ہوئے اور شرمندہ ہیں۔روڈی گوبرٹ نے اپنی پوسٹ میں کورونا کا مذاق اڑانے پر عوام سے معافی مانگی اور واضح کیا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایسی حرکت کرتے وقت خود اس بیماری میں مبتلا تھے۔انہوں نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ لاپروا تھے اور انہیں اْمید ہے کہ لوگ ان کی مثال سے سیکھیں اور اس وائرس کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں۔روڈی گوبرٹ کے بعد این بی اے کے ایک اور باسکٹ بال کھلاڑی ڈونوون مچل میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق روڈی گوبرٹ باقی تمام باسکٹ بال کھلاڑیوں کے ساتھ لاکر رومز میں موجود تھے اور وہیں سے ڈونوون مچل بھی متاثر ہوئے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu