fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کرونا وائرس۔ پاکستان میں ایک اور جان لے گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور مریضہ ہلاک دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون برطانیہ سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن اب وہ جان کی بازی ہار گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کوہسپتال سے اس سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سادگی سے اس کا جنازہ ادا کر کے تدفین کا عمل کیا جائے گا۔ خاتون کا تعلق سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے جہاں اس کی میت کو منتقل کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے با جماعت نماز جنازہ ادا رکرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اہلیان خانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادگی سے چند افراد کی موجودگی میں حکومت کےبتائے طریقے کے مطابق نمازجنازہ ادا کریں۔ اس خاتون کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu