fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کوئٹہ گلیڈیئٹر پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکے گی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آخری راؤنڈ میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو5 وکٹوں سے شکست دینے کے باوجود سیمی فائنلز سے باہر ہوگئی ہے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے ،انہیں وقاص مقصود نے آؤٹ کیا جبکہ ٹیم مطلوبہ ہدف 3.2 اوورز میں حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد شین واٹسن اور خرم منظور نے عمدہ بیٹنگ کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 151رنز کا ہدف 3.2اوورز میں حاصل کرنا تھا تاکہ پشاور زلمی کے مقابلے میں رن ریٹ بہتر بنا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا اور سرفراز الیون پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔کراچی کو اننگز کی دوسری ہی گیند پر بڑا دھچکا لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔نئے بلے باز افتخار احمد اور قائم مقام کپتان بابر اعظم نے ٹیم کا سکور 30تک پہنچا ہی تھا کہ سہیل خان نے افتخار کو پویلین رخصت کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے۔ بابر اعظم مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 32رنز بنانے کے بعد فواد احمد کی وکٹ بن گئے،تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیلپورٹ کا ساتھ دنے چیڈوک والٹن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 73رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب والٹن 26رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بن گئے،دوسرے اینڈ سے ڈلپورٹ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62رنز بنانے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ ہدف 3.2 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے میچ کے لیے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں اور عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ناصرف میچ میں لازمی کامیابی درکار تھی بلکہ کم از کم 145 رنز سے فتح حاصل کرنا تھی۔میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے باولنگ کررہی ہے لہٰذا انہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کم از کم 5اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پشاور زلمی کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu