fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کورونا: اسنیپ چیٹ اب آپ کی”دماغی صحت” کا خیال بھی رکھے گی

موجودہ صورتحال سے تو اب تقریباً ہر کوئی ہی واقف ہوگا، چاہے کسی سے ملنا ہو یا کوئی ضروری کام ہی کیوں نہ ہو لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہم تمام تر لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھر میں رہ رہ کر بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے پاس کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔اب حال ہی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسنیپ چیٹ دماغی صحت اور دباؤ کی کیفیت میں مددگار ٹول متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کی دماغی صحت کے لیے معاون ثابت ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق “ہیئر فار یو” ٹول صارفین کی بے چینی اور اسٹریس کو دور کرنے میں مدد کرے گا، یہ ٹول اسنیپ چیٹ میں چند ہی ماہ میں شامل کرلیا جائے گا جو کہ بے چینی، ڈپریشن، اسٹریس، سائبر بولئینگ اور خودکشی کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو مشورے اور نصیحت کرے گا۔علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ کے اس نئے ٹول کا خاص دارو مدار کورونا وائرس ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu