fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

‘کورونا وائرس اب مقامی لوگوں میں پھیل رہا ہے’

سندھ کی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ وائرس اب مقامی افراد میں پھیل رہا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 4 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔اس ضمن میں وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ پہلے یہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ذریعے پھیلا لیکن اب کورونا وائرس ہمارے معاشرے میں آچکا ہے اور مقامی لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس اب مقامی لوگوں میں پھیل رہا ہے اس لیے ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، لوگ خود سے بہت زیادہ احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu