fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو شکست دیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سے شکست دینےکے لیے پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ آج کے دن اپنے آباء و اجداد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور کوروناوائرس کی وبا سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سےشکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے اور یوم پاکستان کی روایتی پریڈ اور ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu