fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

گوجرانوالہ، منشیات فروش کی فائرنگ، ایس ایچ او زخمی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ باغبان پورہ عارف خان زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک گھر میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم پولیس کی ٹیم پر ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او باغبان پورہ پولیس اسٹیشن عارف خان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہاہے

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu