fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

گوجرانوالہ پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ ایس ایچ او زخمی

گوجرانولہ کے علاقے نوشہرہ روڈ پر پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او زخمی ہوگیا، انسپکٹر عارف خان کو دو فائر لگے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیرائو کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں
گوجرانولہ میں نوشہرہ روڈ کے علاقے چاہ تیلیاں والا میں پولیس نے منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ مارا، ڈیرہ پر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گئی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹر عارف خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان میں ندیم بٹ،امین بٹ اور بینوں بٹ شامل ہیں، انسپکٹر عارف خان کو دو فائر لگے ہیں، اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرائو کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu