fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے کمی کے امکانات

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کی ہدایت کر دی، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کمی سے پاکستان کو 5 ارب ڈالرز تک کی بچت ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا بھرپور ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو خصوصی ہدایت بھی کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ کیلئے سمری تیار کرے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کم قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu