یہ جاپانی سمارٹ فون آپ کو غیر مناسب تصاویر بنانے نہیں دے گ

جاپانی کمپنی ٹون موبائل نے e 20 متعارف کرا کر ساری دنیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے ،جو ایسا کام کر سکتا ہے، جو دوسرا کوئی فون نہیں کر سکتا۔ یہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو غیر مناسب تصاویر بنانے سے روکتا ہے۔ اس فون سے صارفین نہ تو اپنی اور نہ ہی کسی اور کی عریاں تصاویر بنا سکتے ہیں۔یہ فون ایسے والدین کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنے بچوں کو فون لے کر دینا چاہتے ہیں لیکن اُن کی سرگرمیوں سے باخبر رہ کر انہیں ہوس کے پجاریوں سے بچانا چاہتے ہیں۔
یہ فون دوسری ڈیوائس جیسے والدین کے فون سے کنکٹ ہو کر انہیں سمارٹ فون سے غیر مناسب تصویر بنانے کے حوالے سے مطلع کر سکتا ہے۔ اس فون کا امیج پراسیسنگ الگورتھم مشتبہ تصویر کو گیلری میں محفوظ نہیں ہونے دیتا۔