نمبر ون کھلاڑی نے فرائی پین کو ریکٹ کے طور پر استعمال کیا ، صوفے اور کٴْشن کو نیٹ بنالیا

ٹینس کی دٴْنیا کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ نے لاک ڈائون کے دنوں میں گھر کے ایک حصیکو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ ان دنوں اسپین میں ہیں جہاں اٴْنہوں نے گھر کے ایک حصے کو ٹینس کورٹ میں تبدیل کردیا، وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اٴْنہوں نے فرائی پین کو ریکٹ کے طور پر استعمال کیا جبکہ صوفے اور کٴْشن کو نیٹ بنالیا۔دوسری جانب انگلینڈ میں ایک دس سالہ بچے روکسانا ہولیٹ نے گھر کے آنگن میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹ بورڈ چمپئن شپ جیت لی۔