ما لغا بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل

تہران(بیوروچیف حسین دانش) اب اس بات میں کتنی سچائی ہے مگر یہ ہم نے بہت دفعہ سن رکھا ہے کہ ہر کسی کا دنیا میں ایک ہم شکل ضرور ہوتا ہے آج کل ایران کی ایک ایسی ماڈل سامنے آ گئی ہے جسکی شکل بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہے کہ آپ سب دیکھ کر حیران ہو جائیں گے۔ اس ایرانی ماڈل کا نام ماہ لغا جبیری ہے ماہ لغا کا قدامت اس کی آنکھوں کا رنگ ہوٹنوں اور چہرے کے بناوٹ سب کچھ ہو بہو ایشوریا رائے جیسی ہے اور کوئی بھی دیکھ کر دھوکا کھا سکتا ہے کہ یہ ایشوریا رائے ہی ہے۔ماہ لغا سوشل میڈیا پر بہت معروف ہیں۔ انسٹاگرام پر انہیں 27لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے آج کل سوشل میڈیا پر ماہ لغا کے چرچے ہیں ایک خبر کے مطابق ایشوریہ رائے نے جب اس کی تصویریں دیکھی تو وہ خود حیران رہ گی ۔