فٹبال سپر سٹار لیونل میسی اور اس کا ہم شکل ایرانی رضا پرستش فرق آپ تلاش کریں

ایران کے شہر ہمدان میں چند ماہ قبل رضا پرستش کے والد نے ان کی تصویر بارسلونا کی 10 نمبر والی قمیص میں کھینچی۔ اس کے بعد سے 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح داڑھی رکھ لی اور بال بھی انھی کی مانند کٹوانے شروع کر دیے بس پھر کیا تھا اس کے بعد رضا جہاں جاتے ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانے کے خواہش مندوں کا تانتا بندھ جاتا۔ رضا کا کہنا ہے کہ انھیں اس ہفتے تھانے جانا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی شکل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپرسٹار لیونل میسی سے ملتی ہے رضا پرستش کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہش مندوں کا اس قدر ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ پولیس کو اسے منتشر کرنے کے لیے رضا کو تھانے لے جانا پڑ گیا اس کے ساتھ ہی انھوں نے رضا کی کار بھی ضبط کر لی۔