آصف علی زرداری کی نئی تصویر سامنے آگئی

سابق صدراورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نئی تصویر منظر عام آگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج کل بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہیں جس کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی۔اب سابق صدر آصف علی زرداری کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میںوہ اپنے بچوں سے آن لائن بات کر رہے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بچوں سے آئن لائن بات کر رہے تھے جس کی تصویر بلاول اور بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔سابق صدر کو فادرز ڈے کے موقع پر مبارک باد دی گئی اور وہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔ان کی نئی تصویر سامنے آنے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے