ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں شامل

ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں شامل ، دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں 115 نمبر پر ارم جبکہ 118 نمبر پر مریم مسعود کا نام درج ہے۔پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہیگراؤنڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے،انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت برتی تھی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نجی ایئرلائن نےبھی 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے، گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور ایک فرسٹ آفیسر شامل ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے