افسوس ناک خبر پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال کر گے

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال کر گے پی سی بی کا اظہار افسوس پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا، انہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اوراسپتال میں ہی انتقال کرگئے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عرفان نے 12 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کئی عرصے تک کرکٹ کھیلتے رہے اور وہ 2007 میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عرفان کے انتقال کی تصدیق کی اور تعزیتی پیغام جاری کیا۔چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں نےمحمد عرفان کے انتقال کر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے