امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام

معروف امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر 2001 اور 2003 کے درمیان تین خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈینی ماسٹرسن پر جنوری اور دسمبر 2001 کے درمیان ایک 23 سالہ خاتون، اپریل 2003 میں ایک 28 سالہ خاتون اور اکتوبر اور دسمبر 2003 کے درمیان ایک 23 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈینی ماسٹر سن کے وکیل ٹام میسیرو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ الزامات کا سامنا کریں گے کیونکہ مسٹر ماسٹرسن بے قصور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے مسٹر ماسٹرسن کو جاننے والے لوگ ان کے کردار کو جانتے ہیں اور الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے