انڈر ٹیکر نے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی شہرت یافتہ فری اسٹائل ریسلر ’دی انڈر ٹیکر‘ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اب مجھ میں لڑنے کی مزید چاہ نہیں، نہ جیتنے کے لیے کچھ اور بچا ہے‘۔سیاہ ہیٹ پہنے رنگ میں داخل ہونے والے ’دی انڈر ٹیکر‘ کا اصل نام ’مارک کیلاوے‘ ہے، انہوں نے تقریباً 30 سال دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ اسٹار دی انڈر ٹیکر کے ساتھ ان کے رنگ میں واپس نہ آنے کے فیصلے پر ہمدردگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کیلاوے کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’وقت آگیا ہے کہ یہ کاؤ بوائے اب رخصت ہو جائے۔ میں رنگ کے باہر رہ کر وہ کچھ کر سکتا ہوں جو میں رنگ میں نہیں کرسکتا اور میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے یہ بات سمجھ آ گئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے کے لیے سوچیں گے لیکن اس کا حتمی فیصلہ وقت ہی کرے گا۔ کیلوے متعدد بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن بھی بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رائل رمبل اور چار لوگوں کے مقابلے ٹیگ ٹیم کے بھی چھ بار فاتح قرار دیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے