اگر آپ کی زبان صحیح ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی زبان صحیح ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کی آنکھیں پازیٹو (مثبت) ہیں تو آپ دنیا سے محبت کریں گے، اور اگر آپ کی زبان پازیٹو (صحیح) ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔‘ امیتابھ بچن کی جانب سے یہ پوسٹ انسٹاگرام پر 8 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جس کو اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد لائیک کرچکے ہیں۔ اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں خود امیتابھ، اُن کی اہلیہ جیا بچن، اُن کا نواسا، نواسی اور پوتی موجود ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے