ایس او پیز کی خلاف ورزی، بابر اعظم ، امام الحق، اور نسیم شاہ کی سرزنش

پی سی بی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 3 کرکٹرز کی سرزنش کردی جب کہ مقامی اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والے بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ امام الحق اور نسیم شاہ بھی چند روز قبل ایل سی سی اے گراؤنڈ میں واقع عبدالقادر اکیڈمی میں پریکٹس کرتے پائے گئے تھے،اس سے قبل پشاور میں بھی 4 کرکٹرز کی گراؤنڈ میں تصاویر منظر عام پر آئی تھی۔ بابر اعظم و دیگر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ ایک طرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں مناسب حفاظتی انتظامات ممکن نہ ہونے کی وجہ سے دورئہ انگلینڈ کیلیے تربیتی کیمپ نہیں لگایا جا رہا، حکام سخت احتیاطی تدابیر پر زور دے رہے ہیں، پی سی بی کے دفاتر بھی بند ہیں، دوسری جانب کھلاڑی گھروں سے نکل کر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیل کر ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے لگے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے