ایس او پیز کی خلاف ورزی، 63 ڈرائیور گرفتار، مضر صحت پانی ٹینکرز کے خلاف کروائی

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹ کے 63 ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔ ٹریفک پولیس نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹ کے 63 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ کراچی میں واٹر بورڈ اور پولیس نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت پانی شہریوں کو فروخت کرنے والے ملزمان کو ٹینکروں سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر قائد میں پبلک ٹرانس پورٹ کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف 63 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے اور 296 گاڑیوں کو موٹر وہیکل قوانین کے تحت چالان کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرواٹربورڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ساکران ، منگھوپیر اور ضلع ٹھٹھہ سے مضر صحت اور کیمیکل ملا پانی کراچی لاکر فروخت کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار جبکہ 11 مضر صحت پانی سے بھرے ہوئے ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔ واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے ہیں، گرفتار ملزمان مضافاتی علاقوں سے جوہڑوں میں جمع پانی بھی شہریوں کو ٹینکروں میں بھر کر فروخت کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں بھی واٹربورڈ نے پولیس کے تعاون سے 25 مضر صحت پانی کے ٹینکر پکڑے تھے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے