ایمبولینس نہ ملنے پر میت کو گدھا گاڑی میں گھر لایا گیا

شکارپور میں ہسپتال سے ایمبولینس نہ ملنے پر میت گدھا گاڑی پر گھر منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے لواحقین نے بتایا ہے کہ فقیر سکندر کا گرمی کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں ایمبولینس فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں گدھا گاڑی پر لاش رکھ کر گھر لانا پڑی۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معیت کو گدھا گاڑی پر رکھا ہوا ہے جس کے بعد اسے بازار سے گزرتےہوئے گھر لے جایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امتیاز میمن نے لواحقین کے الزامات کا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو ہسپتال لایا ہی نہیں گیا، لواحقین غلط بیانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے